قلعہ عبداللہ، زمینداروں کا احتجاج رنگ لے آیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی


قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)زمینداروں کا احتجاج رنگ لے آیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی، دورانیہ 6 گھنٹے کردیا گیا، زمیندار ایکشن کمیٹی کا خیرمقدم تفصیلات کیمطابق زمینداروں کی جانب سے سخت احتجاج کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا گیا اور اب 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماں حاجی محمد کاظم خان اچکزئی ملک جبار کاکڑ اور دیگر ارکان نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں مزید کمی کی جائے اور کم از کم 8 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنے بچے کچے باغات کو بچا سکے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں زیادتی سے زمینداروں کو سخت نقصان اٹھانا پڑا اور کیسکو انہیں نان شبینہ کے محتاج بنانے پر تلے ہوئے تھے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وعدے کے مطابق ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے، یاد رہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں کم از کم %25 لوگ زراعت سے وابستہ ہے جو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہورہے تھے۔