کوئٹہ پریس کلب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کوسیمینار کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے ،نواب رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پریس کلب کوئٹہ میں سیمینار منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے پرحکومت کے آمرانہ اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔ اس طرح کے اقدامات ان کے غیر جمہوری رحجانات کی عکاسی کرتے ہیں جو کہ آزادی اظہار اور اجتماع کی آزادی کو دباتے ہیں۔ سول سوسائٹی کو حکام کے اس رویے کی مذمت کرنی چاہیے۔