بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش کو دو سال مکمل
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش کو دو سال مکمل ہوئے پنجگور موبائل ڈیٹا تھری جی فور جی کو گزشتہ سال 22 مئی 2022 کو بنا کسی وجوہات کے بند کردیا گیا تھا اسٹوڈنٹس کاروباری حضرات و مختلف سوشل سماجی سیاسی تنظمیوں کی جانب سے اس حوالے سے احتجاج و ریلیاں شٹر ڈان ہڑتال بھی ہوئی لیکن سبھی بے سود ثابت ہوئے احتجاج کرنے والے اور مظاہرین کو ضلعی انتظامیہ نے انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش کو سیکورٹی اداروں کی جانب سے سیکیورٹی ریزن کے نام پر بند کردیا گیا تھا بتایا گیا لیکن سیاسی سماجی کاروباری تنظیموں نے اداروں کی جانب سے انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش کو مضحکہ خیز نہ فہم بہانہ قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ اس جدید دور میں انسانی بنیادی حقوق کو سیکورٹی ریزن کے نام پر بند کردینا آئین و قانون کی تزلیل ہے پنجگور کے حالات سے دیگر صوبے و اضلاع کے حالات بد سے بدتر ہیں اس وقت عالمی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ غزہ کی ہے لیکن وہاں انٹرنیٹ بند نہیں ہے آل پارٹیز سول سوسائٹی اسٹوڈنٹس و تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش سے پنجگور کے کاروبار تعلیم و مطالعاتی عمل آن لائن کاروبار و ایجوکیشن مکمل تباہ ہوچکی ہے انٹرنیٹ کی بندیش پر دکانوں میں پڑے ڈیٹا سے چلنے والی موبائل بھی فروخت نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اداروں نے اپنی تحفظ کیلئے انٹرنیٹ ڈیٹا کو بند کردیا ہے تو انکی زمہ داری تھی متبادل ذرائع پی ٹی سی ایل سے یہاں کے کاروباری شخصیت تاجر اسٹوڈنٹس عام شہریوں کو سہولت دیتے لیکن پی ٹی سی ایل صرف سٹی میں دو کلومیٹر کے فاصلے تک دستیاب ہے پنجگور کے ہزاروں کلومیٹر پر محیط ابادی پی ٹی سی ایل سے محروم ہے جہاں پی ٹی سی ایل کی سہولت ہے وہاں انتہائی سست اور نہ ہونے کے برابر ہے واضح رہے پنجگور میں بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے کا 2 فروری کے شب سیکورٹی فورسز کے گیٹ کے سامنے زمیاد گاڑی کھڑی کرکے خودکشی دھماکہ اور چاروں طرف سے بلوچ فدائی نے کیمپ پر حملہ کردیا اس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پنجگور میں ایک دورا کیا جنہوں نے پنجگور کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین و علاقائی میر معتبرین اسٹوڈنٹس تاجر زمین دار و دیگر مکتبہ فکر کے شخصیات سے ملاقات کی انکے مسائل سنے انہوں نے معتبرین کے سوالوں کے جواب دیئے اور یہ عزم کیا کہ پنجگور کے حالات پر یہاں کے لوگ کی بنیادی سہولت انٹرنیٹ ڈیٹا کو بند نہیں کریں گے لیکن ان کے جانے کے بعد انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا آج انکی بندیش کو دو سال بیت گئے گزشتہ سال 22 مئی 2022 کو انٹرنیٹ ڈیٹا کو بند کردیا گیا تھا پنجگور کے سیاسی سماجی کاروباری اسٹوڈنٹس سول سوسائٹی سوشل سماجی کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجگور میں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش سے یہاں کے کاروبار تعلیم سوشل رابطہ بری طرح متاثر ہوئی ہیں انسانی حقوق انکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ری اسٹور کیا جائے ۔