نوبزادہ لشکری رئیسانی کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات ،ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار افسوس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں وفد کی ایرانی قونصل جنرل کی رہائش گاہ آمد ، وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیان اور ان کے رفقاء کار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بدھ کو سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی ، میر سخی بخش رئیسانی ، رضاالرحمٰن ، ارباب رب نواز کاسی ، عبدالغفار بڑیچ ، اسماعیل بازئی ، حاجی محمد اکرم رئیسانی ، قاری محمد جہانگیر ، ظفر صدیق ، چوہدری زبیر ، بابو شمشیر بنگلزئی ، قاری اختر شاہ کھرل ، ملک مرتضیٰ کاسی ، ملک میر وائس کاسی ، حبیب الرحمن ہوتک ، عابد بنگلزئی ، حاجی اسحق لہڑی ، رحیم ترین ، ملک مصطفی کاکڑ ، گل زمان شاہوانی ، رشید اعوان ، جاوید اعوان ، حاجی منیر بنگلزئی ، ڈاکٹر انور خارانی ، عباس لہڑی، دین محمد رئیسانی و دیگر پر مشتمل وفد نے ایرانی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر جاکر پر ڈپٹی قونصل جنرل آغا سید مہدی شائقی سے ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیان اور ان کے رفقاء کار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔