پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں، چین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا ’ون چائنا پرنسپل‘ سے متعلق بیان ایک چین کے اصول پر پاکستان کی جانب سےمضبوطی سے کاربند رہنے اور تائیوان کی آزادی کی مخالفت کا اعادہ کرتا ہے . چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے چین اور پاکستان ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھیں گے اور مشترکہ مستقبل پر مبنی قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے .

انہوں نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کی مضبوط مخالفت نہ صرف چین کے منصفانہ موقف کی مضبوط حمایت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ دنیا میں انصاف اور عدل کو برقرار رکھنے والے ممالک کی مشترکہ خواہش کی بھی بازگشت کرتی ہے . انہوں نے کہا کہ چین صدر زرداری کے ان ریمارکس کو سراہتا ہے . انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی دوست ہیں . واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز چینی میڈٰیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور پاکستان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند رہے گا . . .

متعلقہ خبریں