کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے لیے پی آئی اے کی اہم ہدایات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں غیرملکی طلبا پر حملوں کے بعد سے 3000 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا وطن واپس پہنچ چکے ہیں، طالبات کو ترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جارہا ہے جبکہ بشکیک میں مناس ایئرپورٹ پر ابھی بھی پاکستانی طالب علموں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، توقع ہے کہ آج بروز جمعرات تک وہاں سے واپس آنے والے پاکستانی طلبا کی تعداد 4000 سے زائد ہوجائے گی . جہاں کرغستان کے مناس ایئرپورٹ پر پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کے لیے لائنیں لگی ہوئی ہیں، وہی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے ان طلبا کے لیے اہم ہدایت جاری کردی ہیں، پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا مسائل سے بچنے کے لیے ایئرپورٹ آنے سے قبل پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں .

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بشکیک میں پی آئی اے کی ہر پرواز سے قبل سینکڑوں طلبا ایئرپورٹ کے چیک ان کاؤنٹرز پر جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہوتے ہیں، پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے مگر طریقہ کار کو اپنانا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا بھی انتہائی اہم ہے . پی آئی اے نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی طلبا اپنی پرواز کا شیڈول حاصل کرکے ہی ایئرپورٹ آئیں، بغیر شیڈول کے طلبا کو پرواز میں سوار نہیں کیا جاسکتا، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مہیا کی گئی لسٹ کے مطابق ہی طلبا کو پروازوں کے ذریعے پاکستان لایا جاتا ہے، پاکستانی طلبا سفارت خانے میں اپنے نام کا اندراج کرائے بغیر ایئرپورٹ نہ آئیں . . .

متعلقہ خبریں