حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو اونچا کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کر دیا گیا . عرب نیوز اور العریبہ کی رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی نے حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو تقریباً تین میٹر اونچا کردیا ہے .

خالی ہونے والے حصے کو چاروں اطراف سے تقریباً 2 میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا ہے . غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر امام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس سمیت دیگر آئمہ کرام اور اعلیٰ حکام موجود تھے . غلاف کعبہ کو بلند کرنے کے لیے 10 کرینوں کی مدد سے 50 سے زائد ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں . غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا، یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ہر سال حج کے سیزن پر غلاف کعبہ کی حفاظت کی خاطر ایسا کیا جاتا ہے . غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے . خانہ کعبہ کا غلاف کئی دہائیوں سے ہر سال ذوالحجہ کے اسلامی مہینے میں حج کے موقع پر 9 ذوالحجہ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں