سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اس وقت بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز دہلی کیپیٹل کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کی ٹی 20 ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ ہوگی .
رکی پونٹنگ کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی آفر کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی .


سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں .
گوتھم گمبھیر، جسٹن لینگر اور اسٹیفن فلیمنگ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہیں .
بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 مئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں