حبس بڑھ جاتا ہے اور نمی ہوتی ہے،ائیر کولر کی نمی ختم کر کے ٹھنڈی ہوا کیسے حاصل کریں؟جانئے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اب ہر کوئی اے سی تو خرید نہیں سکتا۔ زیادہ تر لوگ ائیر کولر لیتے ہیں تاکہ ہوا زیادہ ملے لیکن بجلی کا بل کم ہی آئے۔ لیکن ائیر کولر میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ انھیں چلانے سے کمرے میں گھٹن، حبس اور نمی پھیل جاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اس مشکل کا حل لائے ہیں۔
ائیر کولر کی نمی اور حبس ختم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انھیں کھلی جگہ رکھا جائے۔ یہ اس وقت صحیح کام کرتے ہیں جب ان کے پیچھے کے حصے سے گرم ہوا آسانی سے باہر نکل سکے جب کہ سامنے کی جانب سے تازہ ہوا ملے۔ اگر ائیر کولر کمرے میں رکھنا ہے تو اسے دیوار سے تھوڑا فاصلے ہر رکھیں اور کولر کا منہ کھڑکی یا دروازے کی جانب ہو۔
اس کے علاوہ ضروری ہے کہ کمرے میں چھت کا پنکھا بھی چلائیں تا کہ گرم ہوا پنکھا کھینچ کر باہر پھینک سکے۔ اس سے نمی اور گھٹن نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ایگزاسٹ فین لگانا بھی بہترین آئیڈیا ہے۔
ائیر کولر کے اندر کولنگ پیڈز ہوتے ہیں۔ خریدنے سے پہلے یہ ضرور چیک کر لیں کہ اندر کولنگ پیڈز کم سے کم 4 نچ کے ہوں اور گتے کے نہ ہوں۔ گتے کے پیڈز کمرے میں گھٹن پیدا کرتے ہیں۔ضروری ہے کہ ائیر پیڈز کو چیک کیا جائے کہ وہ اندر سے پوری طرح گیلے ہورہے ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں ہورہے تو انھیں باہر نکال کر صاف کریں اور 3، 4 سال بعد انھیں تبدیل کردینا چاہیے۔
ائیر کولر سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا لینے کے لئے اس میں ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ آج کل بازار میں آئس باکس والے ائیر کولر بھی مل رہے ہیں جن میں برف ڈال کر ٹھنڈی ہوا کے مزے لئے جاسکتے ہیں۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

9 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

11 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

14 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

33 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

37 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

41 mins ago