معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک کے باعث ہسپتال منتقل


احمد آباد(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہونے کے بعد احمد آباد کے ایک ہسپتال میں منتقل کردیا . یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خان اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل میچ دیکھنے شہر میں تھے .


احمد آباد کے شہریوں کو وقت شدید گرمی کا سامنا کر رہا ہے، درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک بڑھ گیا . ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث شاہ رخ خان کو پانی کی کمی کا سامناجس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا .
میڈیکل رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ خان اب بھی طبی نگرانی میں ہیں، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے . سپر اسٹار کے ہسپتال میں داخل ہونے کے ردعمل میں، مداحوں کی آمد کو منظم کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہسپتال کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں