ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت سے متعلق بڑی پابندی عائد،اوگرا کیجانب سے نو ٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئےاوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا . جسکے مطابق غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی فروخت کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی .


غیر معیاری سلنڈروں میں گیس فروخت کرنے والوں اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی . اس سلسلے میں ملک بھر کی 313 ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں . ایل پی جی ری فلنگ کو غیر قانونی اور خطرناک قرار دیا گیا ہے .
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے کاروبار کے لیے نیا ضابطہ اخلاق بنا دیا گیا ہے، ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹرز ہی کر سکتے ہیں . اس حوالے سے تمام مانیٹرنگ کے اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں