آج 23 مئی بروز جمعرات پاکستان میں ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج کی تازہ ترین صورتحال، جانیں
کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹاک ایکسچینج ادھر آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 32 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 988 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 74 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے کا تھا۔