کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹاک ایکسچینج ادھر آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 32 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 988 پر آ گیا .
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 74 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا .
ڈالر
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے . انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا . گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے کا تھا .