جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج
اساتذہ کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ‘ سریاب روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند کردگیا
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج ‘ اساتذہ کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ‘ سریاب روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند کردگیا۔جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے ۔
اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق اور صوبوں نے ملکر یونیورسٹیوں کے اخراجات برداشت کرنے ہیں ۔ جامعہ بلوچستان کے مسلئے پر بلوچستان حکومت نے 28 کروڑ روپے جاری کئے جو کہ ایک ماہ کے تنخواہ کے برابر ہیں ۔
بلوچستان حکومت پیسے جاری کرنے کے بعد مکمل خاموش جبکہ وفاق نے بھی تاحال معاملے کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔