وفاقی وزارت تعلیم کوئٹہ سمیت دیہی علاقوں کے 50اسکولوں کی تزئین و آرائش کرے گی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ، نیسلے پاکستان کے تعاون سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور دیہی علاقوں کے 50 سکولوں کو اپ گریڈ اور ان کی تزئین و آرائش کرے گی بلوچستان کے دہی علاقوں میں مستونگ قلات پشین کچلاک بوستان زیارت دکی قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ سبی نصیرآباد شامل ہیں جمعرات کو وزارت تعلیم اور نیسلے پاکستان نے اس سلسلہ میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے گے
وزارت تعلیم کے اعلی حکام کے مطابق ان سکولوں میں اساتذہ کو غذائیت سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی
جبکہ ان میں بارش کے پانی کو جمع کرکے باغبانی میں استعمال کرنے کاپروگرام بھی معاہدہ کا حصہ ہے وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ نیسلے پاکستان تعلیم کو فروغ دینے کے اس پروگرام کو 8 ہفتوں میں مکمل کرے گا اس پروگرام سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیہی علاقوں کے سکولوں اور کمیونٹیز کو فائدہ حاصل ہو گا جس کیلئے وزارت نیسلے پاکستان کی شکرگزار ہے۔