پڑوسی ملک میں تپتی ریت پر پاپڑ فرائی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس ( بی ایس ایف) کے ایک جوان کو دوپہر کے وقت تپتی ریت پر پاپڑ روسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو ایکس اکائونٹ ’@FrontalForce‘ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں بی ایس ایف کی یونیفارم میں ملبوس نوجوان ریت میں پاپڑ دباتا ہے اور چند سیکنڈز بعد انہیں باہر نکالتا ہے تو وہ روسٹ ہو چکا ہوتا ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوان بیکانیر کے قریب بارڈر پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے جہاں اس قدر گرمی پڑ رہی ہے کہ چند سیکنڈز ریت میں دبانے سے پاپڑ بھی روسٹ ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بیکانیر بھارت کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے جہاں رواں سال اب تک 46ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور آئندہ دنوں اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف مزید کیسز بن سکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آگے جاکر…

2 mins ago

ہتھیار ڈالنے والے کچے کے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ریاست کے سامنے…

8 mins ago

سپریم کورٹ: 3 نئے ججز نے حلف اٹھالیا، تعداد 17 ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز جسٹس ملک شہزاد، جسٹس عقیل عباسی…

18 mins ago

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی: مختلف ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکھ کمیونٹی کے مذہبی تہوار مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی…

25 mins ago

ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے…

31 mins ago

دنیا کی سب سے مہنگی شادی کس ملک میں ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل…

45 mins ago