تحریک انصاف کا مرکزی دفتر سیل، عمارت کے اردگرد تعمیرات مسمارکردی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفترسیل کر دیا گیا . سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے عمارت کے اردگرد کا کچھ حصہ گرا دیا .

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کیا گیا، عمارت کی ایک منزل غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی . اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کو سیل کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے . انتخابات سے پہلے انتخابی نشان چھین لیا گیا اور اب دفتر چھینے جا رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں ہوسکتا کہ بندوق ساتھ رکھ کر مذاکرات کیے جائیں . . .

متعلقہ خبریں