حکومت علیحدگی پسند بلوچوں کیساتھ بات چیت کے اصولی موقف پر قائم ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت علیحدگی پسند بلوچوں کے ساتھ بات چیت کے اپنے اصولی موقف پر آج بھی قائم ہے، جو بھی کوئی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونا چاہے گا ریاست اسے گلے لگائے گی۔ گلزار امام شنبے اور سرفراز بنگلزئی کی قومی دھارے میں شمولیت سب کے لئے یہ پیغام ہے کہ آج بھی ریاست ماں جیسا سلوک کرنے کو تیار ہے شرط یہی ہے کہ آپ مسلح تنظیموں کو چھوڑ کر آئین پاکستان کے تحت بلوچستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔