نصیر آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس حاجی میر محمد خان لہڑی کو سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ظفرعلی بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی اور محکمہ کے تمام کارکردگی اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز ٹیکشین اینڈ اینٹی نارکوٹیکسیشن حاجی میر محمد خان لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں ایکسائز اینڈ ٹکسیشن کے نظام میں بہتری لائینگے اورروزگارو خوشحالی کےلیے مثبت اقدامات کرینگے منیشات کے خاتمے، موٹر وہیکل سسٹم اور پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر محکمہ کے زمرے میں آنےوالے ضروری اقدامات کےلئے بھی ہر ممکن وسائل کو بروئے لائیں گے محکمہ کے تمام افسران پر لازم ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں اور عوام کے مسائل کو حل کریں ہماری اولین کوشش ہے کہ ماضی کی محکمہ میں پائی جانے والی خامیوں کو مدنظر رکھ کر بہتری کی جانب کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، ایکسائز پولیس منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لیے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ منیشات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامیتاز کارروائی عمل میں لائیں موٹروہیکل کے نظام کو بھی بہترکیا جائے اور پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں بھی تیزی لائی جائے اب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بہتری کی جانب لے جانے کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہےاس موقع پرڈی جی زیشان گوہر، ڈائریکٹر آئی ٹی قاضی محمد علی، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر نصراللہ مندوخیل، ڈپٹی ڈائریکٹرضیا شاہ،پی ایس جاوید محمد حسنی سمیت کوئٹہ کے تمام ای ٹی ایوز و دیگرعملہ بھی موجود تھے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…