کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچ گئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کرغستان میں پھنسے 171 طلبہ بحفاظت پاکستان واپس پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے طلبہ کا استقبال کیا۔ پاکستان واپس پہنچنے والے 95 طلبہ کا تعلق بلوچستان جبکہ باقی دیگر صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر طلبا و طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔ والدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔