بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیوں کے نئے ڈائریکٹرز تعینات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی کی 8تقسیم کار کمپنیوں کے لیے نئے ڈائریکٹرز کی تقرریاں کردیں، نئے ڈائریکٹرز کی تقرریوں کا مقصد ڈسکوز کی فروخت کے منصوبوں کی فوری منظوری دینا ہے . ذرائع کے مطابق ایک ڈائریکٹر کو 3 ڈسکوز کے بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، ڈسکوز کی فروخت کی فوری منظوری کے لیے نئے ڈائریکٹرز کی تقرریاں کی گئی ہیں .

بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں میں سے آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کو پہلے مرحلے میں، جبکہ لیسکو، میپکو اور ہیزیکو کو دوسرے مرحلے میں نجکاری کے لیے پیش کیا جائے گا . اسی طرح سیپکو، حیسکو اور پیسکو کو نجی شعبے کو طویل مدتی رعایتی معاہدے کے لیے پیش کیا جائے گا . واضح رہے ٹیسکو اور کیسکو کو ان کی مخصوص شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال حکومتی کنٹرول میں ہی رکھا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں