غلافِ کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کیوں کیا گیا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کے موسم 1445 ہجری کی مناسبت سے، جنرل پریزیڈنسی برائے امور حرمین شریفین کی ٹیم، خانہ کعبہ کے (غلاف) کو زمین سے 3 میٹر اونچا کرچکی ہے۔ یہ عمل ہر سال ماہ ذوالقعدہ کے وسط میں مکمل کیا جاتا ہے۔
اس عمل کی انجام دہی کا دورانیہ 4 گھنٹے تھا، جبکہ اس میں حصہ لینے والے ماہرین 36 تھے، اس کام کو مکمل کرنے میں استعمال کیے گئے آلات کی تعداد 10 تھی۔ غلافِ کعبہ کی چادر زمین سے 3 میٹر اونچی کی گئی، جبکہ سفید کپڑے کی لمبائی 54 میٹر، اور چوڑائی 2.5 میٹر تھی۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ اہتمام کے ساتھ ہر سال یہ عمل کرتی ہے، جس کا مقصد حج کے دوران غلافِ کعبہ کو محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔