ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کے سروسز اسپتال میں دوسرے روز بھی زیرعلاج ہیں تاہم اب ان کی طبعیت پہلے کی نسبت بہترہوئی ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے، ان کے کمر کا درد قدرے بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا میٹرس بدل دیا گیا تھا، وہ رات بھر آرام سے سوئیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کے معدے میں انفیکشن سے متعلقہ رپورٹ اب پہلے سے بہتر ہے لیکن ڈائریا اور ڈی یائیڈریشن کی وجہ سے یاسمین راشد اب بھی کمزوری محسوس کرتی ہیں۔
اسپتال ذرائع نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ نے آج خون ٹیسٹ اور الٹراساونڈ تجویز کیا ہے، انہیں مکمل صحتیابی کے لیے چند دن درکار ہیں جس کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کچھ کھا پی نہ سکیں، قے کی وجہ سے رہنما پی ٹی آئی کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے۔ انہیں 3 روز قبل لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی نے حکومت سے کون سے مطالبات منوا لیے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات کے نتائج کے بعد کوئی بھی سیاسی جماعت اس پوزیشن…

4 mins ago

بھارت یا پاکستان، کس ملک کی خواتین زیادہ خوبصورت ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کے دور میں جہاں پاکستان اور بھارت کے حوالے سے…

30 mins ago

ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس…

39 mins ago

کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم…

50 mins ago

ٹرانسپورٹرز کا چالان اور موٹروے پولیس کے رویہ کیخلاف لکپاس کے مقام پر احتجاج

بولان(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا…

60 mins ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

1 hour ago