گرفتار دہشتگردوں سے تخریب کاری کا سامان، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں . ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ 1998 میں ممبئی سے پاکستان آئے تھے، ملزمان نے کبھی ڈرائیور، کبھی اے سی ٹیکنیشن بن کر کام کیا، ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا . سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را مختلف ممالک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک آپریٹ کررہی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے . پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد احسن بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے فراہم کیے گئے اہداف کے موبائل نمبرز اور دیگر شناختی علامات نیٹ ورک کے ماسٹرمائنڈ شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو فراہم کرتا تھا اور پھر ایوب انصاری اس کی فراہم کردہ معلومات کے ذریعے اہداف کو ٹارگٹ کرتا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے کراچی کے علاقے کورنگی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے .
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی چند روز پہلے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے 2 دہشگردوں خاور حسین اور محمد جابر مشتاق کی نشاندہی پر را کے تربیت یافتہ ماسٹر مائند شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری کو اس کے ساتھی احسن رضا سمیت گرفتار کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں