’عامر لیاقت کی موت طبی نہیں، قتل کیا گیا‘، دانیہ شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دانیہ شاہ نے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا . ڈان نیوز کے مطابق مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ مرحوم رکنِ قومی اسمبلی کی موت طبی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے، مقدمہ درج کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کررہی ہوں .

بعدازاں عدالت نے 3 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا، یاد رہے کہ کراچی سیشن عدالت نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی . پس منظر خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین جون 2022 میں اپنی رہائش گاہ پر بیہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا . اس سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں . نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا انتقال ہوا تھا اور ان کی موت کے چند ہفتوں بعد جولائی 2022 میں مرحوم کی سابق اور پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کراچی میں کیس دائر کرنے کے لیے درخواست دی تھی . بعد ازاں ایف آئی اے نے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات کے تحت دانیہ شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ2016 کی دفعہ20 ، 21، 24 کے تحت 10 اکتوبر 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا . ایف آئی اے میں کیس دائر ہونے کے بعد دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے پنجاب کے شہر لودھراں سے دانیہ ملک کو گرفتار کرلیا تھا، جسے بعد ازاں کراچی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا . . .

متعلقہ خبریں