ماہرہ خان نے اذان سمیع کیساتھ گلے ملنے کی تصویر شیئرکردی
لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرہ خان نےاذان سمیع کی سالگرہ پر ان کے ساتھ ڈانس کی بی ٹی ایس ویڈیو جاری کردی، جہاں دونوں اپنے گانے ’تو‘ پر ایک ساتھ رقص کررہے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق معروف موسیقار و گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے 22 مئی کو اپنی سالگرہ منائی۔ کئی البمز میں اپنی روح پرور موسیقی کے لئے مشہور اذان نے انڈسٹری میں اپنا نام بنالیا ہے۔ان کے اس خاص دن پر انڈسٹری کے کئی دوستوں اور ساتھیوں نے انہیں نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔ ان کی قریبی دوست ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اذان کے ساتھ کچھ خوبصورت یادیں شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے گانے ”تو“ کی ایک ویڈیو اور ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اذان کو گلے لگا رہی ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “میرے پیارے اذان… خدا کرے کہ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ اور اور ہو۔ زیادہ جادو، زیادہ محبت، اور زیادہ موسیقی۔۔ انشاء اللہ۔ آئی لو یو۔ اور خدا کے واسطے جلدی کرو اور گریمی نوم حاصل کرو۔ میں انتظار کر رہی ہوں۔ سالگرہ مبارک ہو۔ “
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اذان نے اس سے قبل ماہرہ خان کے ساتھ فلم ”سپر اسٹار“ میں کام کیا تھا جہاں انہوں نے اسکرین پلے لکھا تھا اور میوزک کمپوز کیا تھا۔یاد رہے کہ، اذان کو ان کے والد عدنان سمیع کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد بھی موصول ہوئی۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر، عدنان سمیع نے اپنے اکلوتے بیٹے اذان کے ساتھ ایک نئی تصویر پوسٹ کی،اور انہیں ان کی 31 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔