سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف احتجاج، نوکنڈی باب عمر کے مقام پر روڈ بلاک
نوکنڈی(قدرت روزنامہ) سیکورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر گاڑیوں میں ریت ڈال کر ڈرائیوروں کو ننگے پاﺅں کھڑا کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو رہائشیوں کی گاڑیوں میں اہلکاروں نے انجن میں ریت ڈال دی اور انہیں ننگے پاﺅں گرم ریت پر کھڑا کر دیا جس کے باعث دونوں کے پاﺅں بری طرح جھلس گئے، علاقہ مکینوں سمیت چاغی کے عوام نے سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف نوکنڈی باب عمر کے پاس روڈ مکمل بند کر دیا اور دالبندین میں آج 5 بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان بھی کیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوئے ہیںجس میں ڈرائیوروں کی گاڑیوں کے انجن ناکارہ کردیئے گئے ہیں بلکہ ڈرائیوروں سے پانی کی بوتلیں بھی چھینی گئی جس کے بعد ڈرائیور پیاس سے جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاغی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سیکورٹی فورسز کی کی ان حرکات کا نوٹس لیں۔
دوسری جانب ڈرائیور خلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈک بارڈر پر سیکورٹی اہلکاروں نے ریت پر کھڑا نہیں کیا ، میں خود بھاگ گیا تھا جس سے تپتی ریت سے میرا پاﺅں جل گیا۔