پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ


24 قیراط فی تولہ سونا 240200 روپے کا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید سستا ہوگیا . آل صرافہ اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 240200 روپےکا ہوگیا،اس کےعلاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہوکر 205933 روپے پر آ گئی .


دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کا بھائو 17 ڈالر کم ہوکر 2318 ڈالرفی اونس ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2338 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں