بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کل سے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
کل سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے، ٹرانسپورٹرز اتحاد
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد نے کل سے صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو کئی کئی گھنٹے چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے، چیک پوسٹوں پر گھنٹوں چیکنگ کے بہانے کھڑا کرکے اذیت دی جاتی ہے۔
ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر روکنے کے باعث گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ ہفتے سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے۔