ایک اور پاکستانی اداکارہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ صبور علی کو دبئی کا دس سالہ ’گولڈن ویزا‘ مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق صبورعلی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی ہے، صبور علی نے لکھا کہ وہ دبئی کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور وہ اب دبئی کو اپنا گھر کہہ سکتی ہیں کیوں کہ بالآخر انہیں گولڈن ویزا مل گیا۔
واضح رہے کہ دبئی کا ’گولڈن ویزا‘ اس سے قبل متعدد شوبز ستاروں کو مل چکا ہے اور یہ دس برس تک دبئی مستقل رہائش سمیت متعدد سہولیات دیتا ہے۔