سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر وزیر اعظم نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف بی آر کی جانب سےسیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز وزیر اعظم شہباز شریف نے مسترد کردی . ایف بی آر نے مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس 18 سے 19 فیصد کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پربھی ٹیکس18 فیصد تک لگانے کی تجویز دی تھی .

ایف بی آر نے دونوں ٹیکس تجاویز سے اربوں روپے ٹیکس جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو متبادل تجاویز تیار کر کے دوبارہ بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے . یاد رہے آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کو حالیہ مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجاویز دی تھی . . .

متعلقہ خبریں