کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بدقسمتی ہے کہ معدنی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود یونیورسٹیز کے اسٹاف اور پروفیسرز کو تنخواہیں میسر نہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن بلوچستان کے یونیورسٹیز کو بند کرنے پہ تلا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کیمپس مستونگ میں طلبا و طالبات سے ختم کرتے ہوئے کی، اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالامال ہے لیکن تعلیم صحت روزگار کے حوالے سے زبوں حالی کا شکار ہے، ایک منظم سازش کے تحت بلوچستان کو تعلیمی لحاظ سے پسماندگی کا شکار بنایا جارہا ہے لیکن ان سازشوں کو منظم جدوجہد کے ذریعے ناکام بنایا جاہیگا، اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کیمپس مستونگ اسکول کی عمارت میں کام کررہا ہے اور تمام سہولیات سے محروم ہے جس پر کسی بھی عوامی نمائندہ کا کوئی توجہ نہیں ہے جو قابل افسوس ہے، اسلم بلوچ نے فیکلٹی اسٹاف اور طلبا و طالبات سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور یقین دلایا نیشنل پارٹی صوبائی قومی اسمبلیوں اور سینٹ میں بھی یونیورسٹی کیمپس مستونگ کے مسائل کو اجاگر کرکے حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس موقع پر پروفیسر مصطفی ، پروفیسرعبدالطیف ۔ جاوید سارنگزئی ، بی ایس او کے نصیب بلوچ خالد بلوچ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…