چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری نہیں چلے گئی، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ضیا لانگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے لیویز اور پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ذمہ دار ہے اگر کوتوال ہی غفلت کا مرتکب ہو تو امن وامان کی صورتحال پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر کسی بھی قسم کی بھتہ خوری نہیں چلے گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی مبینہ شکا یات پر اظہار برہمی کرتے ہوے ان اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے کے احکامات دیے ہیں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو نے کہا کہ اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا، میر ضیا نے کہا کہ لیویز اور پولیس چیک پوسٹوں پر کسی بھی قسم کی بھتہ خوری نہیں چلے گئی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایسی شکایات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی ہے،ایسی کوئی بھی شکایت موصول ہوئی ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، وزیر داخلہ اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے بھی کہا کہ ایسی کسی بھی شکایت پر ہمیں آگاہ کیا جائے کارروائی کریں گے، اب کسی بھی قسم کی بھتہ خوری نہیں چلے گی، عوام کے تعاون کرے اور بھتہ خوری میں ملوث افسران و اہلکاران کی نشادہی کریں،دستیاب ٹھوس ثبوت پر بھتہ خوری میں ملوث افسران اور اہلکاران کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا