خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، کیا اب نسوار بھی مہنگی ہوگی؟


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا نے وفاق سے پہلے سال 25-2024 کا 100 ارب روپے سر پلس بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے، جس میں مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی لانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ صوبے کی آمدن بڑھانے کے لیے تمباکو پر صوبائی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویزدی گئی ہے۔
صوبائی بجٹ دستاویز کے مطابق 80 فیصد تمباکو خیبر پختونخوا میں پیدا ہوتا ہے جبکہ تمباکو سے متعلق معاملات وفاق نے اپنے پاس رکھے ہیں۔ صوبائی حکومت نے صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے تمباکو ٹیکس میں اضافہ کی تجویز پیش کی ہے۔
جس کے لیےصوبائی ایکسائز ڈیوٹی بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور ٹیکس کا نفاذ کسانوں کی بجائے ٹوبیکو کمپنیز پر ہوگا۔ جو تمباکو منصوعات پر بھی لاگو ہوگا جبکہ بل کی منظوری کے بعد قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Aleema Khan and Barrister Gohar Fight? | Important Media Talk oudside Adiala Jail



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں