آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان سے رمیض راجہ اور وسیم اکرم کو بھی بطور کرکٹ تجزیہ کار، پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے سابق کرکٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔
کمنٹری پینل کی قیادت روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ، میل جونز، ہرشا بھوگلے اور ایان بشپ کر رہے ہیں۔
ان تجربہ کار کمنٹیٹرز میں دنیش کارتک، ایبونی رینفورڈ برینٹ، سیموئل بدری، کارلوس بریتھ ویٹ، اسٹیو اسمتھ، ایرون فنچ اور لیزا استھالےکر جیسے سابق ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپیئن بھی شامل کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے فاتح سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ، سنیل گواسکر، میتھیو ہیڈن، رمیز راجہ، ایون مورگن، ٹام موڈی اور وسیم اکرم بھی ٹورنامنٹ میں اپنے تجزیے پیش کریں گے۔
ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والے امریکی کمنٹیٹر جیمز اوبرائن، جو جوم بوائے کے نام سے بھی مشہور ہیں، امریکا کے شائقین کے لیے اپنا تجزیہ پیش کریں گے۔
سابق کرکٹرز ڈیل اسٹین، گریم اسمتھ، مائیکل ایتھرٹن، وقار یونس، سائمن ڈول، شان پولاک اور کیٹی مارٹن بھی کو بھی پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ براڈکاسٹنگ میں معروف آوازیں جن میں مپومیلو مبانگوا، نیٹلی جرمینوس، ڈینی موریسن، ایلیسن مچل، ایلن ولکنز، برائن مرگٹروڈ، مائیک ہیزمین، ایان وارڈ، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ، نیل اوبرائن، کاس نائیڈو اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن گنگا بھی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جس میں میزبان امریکا کا مقابلہ ہمسایہ ملک کینیڈا سے ہوگا جبکہ گروپ پلے کے دوسرے روز میزبان ویسٹ انڈیز کا مقابلہ پاپوا نیو گنی سے ہوگا۔