کراچی میں ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے لگے کیمپس میں کیا سہولت دی جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث راہ چلتے افراد کے لیے عارضی کیمپ لگا دیے گئے ہیں .
اس حوالے سے لوکل گورنمنٹ جناح ٹاؤن کے کیمپ میں بنیادی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں .


ہیٹ ویو ریلیف کیمپ میں او آر ایس والا پانی، شربت اور ادویات دستیاب ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ایمبولینس بھی موجود ہے .
کیمپ کی نگرانی چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اور ڈاکٹر زرتاج پروین پاشا کررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں