پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے . ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن کے باہر مظاہرین جمع ہوئے اور احتجاج کی، جس کی قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی مظاہرین کررہے ہیں .

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی توگرڈ اسٹیشن کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیں گے، پی ٹی آئی رہنما فضل الہیٰ نے شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن بند کرنے کی دھمکی دے دی . فضل الہیٰ کا کہنا تھا کہ شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے اسلام آباد کی بجلی بھی بند ہوگی . ادھر، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مزید کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 27 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے . محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پشاور میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسمعیٰل خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مزید بتایا کہ کوہستان، دیر، سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں