ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو مدعو کیا گیا ہے، جب کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کرلیا گیا . اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزارت تجارت جام کمال خان، وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ اور وزیر آبی وسائل کو بھی مدعو کیا گیا ہے . ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈار بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کریں گے، جب کہ چاروں چیف سیکرٹریز کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا . دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے . واضح رہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دسواں اجلاس آج ہوگا .
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا یہ اجلاس دن ایک بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا اور اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں