ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، غیر ملکی سرمایہ پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراطلاعات ، وزیرخزانہ،وزیر داخلہ وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزارت تجارت، وزیر قانون و انصاف وزیر آبی وسائل، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز شریک ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی گئی اور داخلی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اینٹی اسمگلنگ پر بریفنگ دی۔