پنجاب میں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جاں بحق


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں گزشتہ شب آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ اور راولپنڈی میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات کی۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔ قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔
ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی۔