شروع میں بولنگ ملے یا بعد میں فرق نہیں پڑتا، عماد وسیم


لندن(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہےکہ کبھی کبھار پلان سے ہٹ کر بولرز کو استعمال کیا جاتا ہے، شروع میں بولنگ ملے یا بعد میں فرق نہیں پڑتا، کبھی کبھار پلان سے ہٹ کر بولرز کو استعمال کیا جاتا ہے۔
برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کی سیریز میں ہم مختلف چیزیں ٹرائی کر رہے تھے، جوں جوں ورلڈکپ قریب آرہا ہے ہمارا کامبی نیشن سیٹ ہو رہا ہے۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کنڈیشن ساتھ دے گی تو نیا بال بھی کرسکتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ جہاں بولنگ ملے وہاں ٹیم کے لیے اچھا کروں، شاہین اور عامر کا بھی نئے گیند سے ریکارڈ اچھا ہے، جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، اگر شروع ہی سے حریف پر دباؤ ڈالیں تو آسان ہوتا ہے، میں اور افتخار غلط وقت پر آؤٹ ہوئے، اگر آؤٹ نہ ہوتے تو ہدف پورا کرلیتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلی بار کوشش ہوگی کہ جا کر بلے بلے کریں، مڈل اوورز میں ہمیں حاوی ہونا چاہیے تھا، حاوی ہونے کا مقصد مارنا نہیں، لیکن حریف بولر کو سیٹل نہ ہونے دینا ہے، کوشش کریں گے کہ صرف بات نہ کریں، اچھا کرکے بھی دکھائیں۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

17 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

19 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

41 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

59 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

1 hour ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

1 hour ago