خضدار میں سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑا دیا، مرغی 600روپے فی کلو فروخت

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیں مہنگائی کاجن بوتل سے باہر آگیا ، گران فروشوں زخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں نے سرکاری نرخنامہ کی دھجیاں اڑادی ، منافع خورعوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ، شہر میں ہرجگہ مختلف ریٹس چل رہی ہے . ان خیالات کااظہار خضدار کے عوامی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا خضدار میں مافیاز کی بھرمار مرغی ڈیلر مافیا نے مرغی فروشوں وعوام کولوٹ رہے ہیں مرغی دیگر شہروں کوئٹہ اورسندھ میں 380 روپے کا ہے لیکن خضدار میں 600 کا فروخت کیا جارہا ہے .

مہنگائی کے اوپر مہنگائی کرکے زرابھی خوف وخدا نہیں آتے ہیں خضدار میں ہرجگہ مافیازکا کنٹرول ہے . کسی کے بس کی بات نہیں ہے سرکاری نرخنامہ پرانی ہو چکی ہے کسی بھی تاجر، دکاندار ، سبزی ، پھل اور قصابوں نے کہیں بھی انکو چسپان نہیں کیا ہوا . عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں . خضدار میں مافیاز کی دن بدن بڑھنا تشویشناک امر ہے شہر بھر میں مہنگائی عروج کو پہنچ چکی ہے پرچون کے دکانداروں نے ہرچیز کے ریٹ میں دوگنا ریٹ لیناشروع کردی ہے . تاجروں نے مصالحہ جات، چینی، چاول، گھی ، دالوں کو روزانہ کے بیناد پربڑھائی جارہی ہے ہرچیز کی خریداری کیلئے جیب اجازت نہیں دی جاتی ہے . عوام کو بیدردی سے لوٹاجارہا ہے . عوامی حلقوں نےڈپٹی کمشنر خضدار، اسسٹنٹ کمشنرخضدار سے مطالبہ کیا ہے خداراگرانفروشوں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے . . .

متعلقہ خبریں