حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری ،وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز نے نوٹس لے لیا


حب(قدرت روزنامہ)حب لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری وزیر اعلیٰ کے مشیر انڈسٹریز میر علی حسن زہری نے نوٹس لے لیا چوری روکنے اور حب و گڈانی کے شہریوں کے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کیا جائے عوام کی تکلیف کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ ان ایکشن کینال پر پانی چوروں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا گیا 8پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے بھاری مشینری ضبط کرلی گئی پانی چوروں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کی تنبہہ محکمہ ایری گیشن نے لسبیلہ کینال پر غیر قانونی ہائیڈرینٹس اور پانی چوروں کے خلاف کے آپریشن کا آغاز کردیا ،پانی چوری میں استعمال ہونے والی مشینری درجنوںمپش اور مشینیں ضبط کر لیں کینال سے پانی کی چوری میں ملوث عناصر کی جانب سے ایری گیشن آپریشن ٹیم پر حملہ کی کوشش تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری ، صوبائی وزیر ایر گیشن صادق عمرانی و سیکرٹری ایریگیشن کی ہدایت پر ایکسین ایریگیشن کینال عبدالجبار زہری نے پانی چوری کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا گزشتہ روز لسبیلہ کینال کے مختلف مقامات سے دس سے زائد ہائیڈرینٹ اکھاڑ دئیے لسبیلہ کینال سے پانی چوری میں استعمال ہونے والے پائپیں اور مشینیں ضبط کر لیں اس حوالے سے عبدالجبار زہری کا کہنا ہے کہ پانی چوری کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی لسبیلہ کینال پر کاروائی کے دوران پانی چوری میں ملوث8 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی ہورہی ہے ۔ مقدمہ درج کر کے پانی چوری میں ملوث افراد کو پابند سلال کرائیں گے انھوں نے کہاکہ پانی چوری کرنے والے جتنے بھی با اثرکیوں نہ ہوں ہر صورت کاروائی ہوگی اورکسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کی ایریگیشن ایکسئین کو سخت ہدایات کے بعد بڑے پیمانے پرمزید کریک ڈائوں کی تیاریاںکی جارہی ہیں ۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

13 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

36 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

53 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago