اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا۔
زینب جمیل کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر حملہ میرے شوہر نے کرایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرا شوہر مجھے 2 ماہ سے سنگین دھمکیاں دے رہا تھا۔
زینب جمیل نے کہاکہ ان کے شوہر نے انہیں جو دھمکی آمیز پیغام بھیجے ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔
سابق اداکارہ نے مزید کہاکہ میں پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں اور اس وقت بھی جان کو خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر ان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو شفاف بنائیں۔
واضح رہے کہ زینب جیمل پر بدھ 22 مئی کو لاہور میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کا مقدمہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…