شاہین آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے کی آفر، سابق کپتان نے کیا کہا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر و ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے کی آفر کی گئی ہے مگر انہوں نے معذرت کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین شاہ آفریدی کو آفر کی کہ ہم آپ کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانا چاہتے ہیں لیکن سابق کپتان نے آفر کو ٹھکرا دیا۔
واضح رہے کہ اس وقت بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ اور ٹی 20 کے کپتان ہیں تاہم بورڈ نے ابھی تک کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا۔
آئندہ چند روز تک آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے جارہا ہے جو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے انکار کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے لیے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔