برطانیہ سے سفر شروع کرنے والا آسٹریلوی جوڑا بلوچستان میں کیا کررہا ہے؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)آسٹریلوی سیاح جوڑا براستہ تفتان ایران سے پاکستان میں داخل ہوگیا، 70 سالہ جوڑا لینگے رچرڈ اور ان کی اہلیہ بیورلی نے لندن سے 102 سال پرانی گاڑی میں اپنے سفر کا آغاز کیا . ٹوریسٹ جوڑا اپنے اس سفر کا اختتام آسٹریلیا کے دارالحکومت میلبرن میں کرے گا .

اپنے دورے کے دوران جوڑا 100 سے زیادہ ممالک کا سفر کرے گا اور اس دوران تقریباً 13 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرےگا . اس سفر کی خاص بات یہ ہے کہ آسٹریلوی جوڑا 1922 ماڈل گاڑی میں یہ تاریخی سفر کر رہا ہے . ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق آسڑیلوی ٹوریسٹ جوڑا 23 مئی کو تفتان سے پاکستان میں داخل ہوا . جہاں دالبندین تک متعلقہ انتظامیہ نے انہیں سخت سیکیورٹی فراہم کی . متوقع طور پر آسڑیلوی جوڑا 25 تا 26 مئی کو بلوچستان کے راستے سے ہوتا ہوا پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں داخل ہوگا . ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق نے بتایا کہ آسٹریلوی جوڑا اب بھی صوبے کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا اپنے سفر کو لاہور کی جانب جاری رکھے ہوئے ہے، جوڑے کا یہ سفر امن و سلامتی کا پیغام ہے . . .

متعلقہ خبریں