بیٹر اچھی بیٹنگ نہ کرسکے جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے، بابراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن بیٹر ویسا نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ہم انگلینڈ سے میچ نہ جیت سکے . برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ فاسٹ بولرز نے اس میچ میں اچھی بولنگ کی لیکن بیٹر بیٹنگ میں ویسا نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ہم میچ ہار گئے .

بابراعظم نے کہا ’جس طرح فخر زمان بیٹنگ کررہے ہیں وہ ٹیم کے لیے اچھا ہے، ہماری ایک چھوٹی پارٹنر شپ لگی لیکن اس کے بعد آنے والے بیٹر بہتر نہ کرسکے، اگر میں اور فخر 2 ،3 اوورز تک مزید کھیلتے تو رزلٹ مختلف ہوتا . ‘ انہوں نے کہا کہ اگر مڈل آرڈرمیں سے کوئی 40 سے 50 رنز کرتا تو ہم میچ جیت سکتے تھے . یاد رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی، پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نزر ہوگیا تھا جبکہ تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں