ہدایت الرحمن کی چمن پرلت دھرنے میں شرکت


چمن (قدرت روزنامہ)سربراہ حق دو تحریک ، ایم پی اے گوادر جماعت اسلامی ہدایت الرحمن کی چمن آمد، اس موقع پر مہتمم جامعہ حضرت مولانا حافظ محمدیوسف شیخ الحدیث مولانامحمدصادق، مولانامفتی محمداخلاص ، مولانا محمدایوب، مفتی نورعلی، مولوی ھدایت اللہ آغا،اور دیگراساتذہ کرام نے ہدایت الرحمان کا استقبال کیا ، انہوں نے علامہ رح کے قبر پرنور سمیت جامعہ کا مطالعاتی دورہ کیا، مہتمم جامعہ مولانا حافظ محمد یوسف نے چمن کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جسکے
بعدوہ پرلت میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے ۔ وفد میں انکے ساتھ ضلعی امیرقاری امداداللہ، مولوی مصطفی اغا جان ، قاسم اچکزئی، ڈاکٹر بسم اللہ ودیگر شامل تھے یاد رہے کہ مولانا ہدایت الرحمن صاحب کو چمن درورے کی دعوت قاری امداداللہ صاحب نے دی تھی۔علاوہ ازیں انہوں نے چمن پرلت دھرنے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔