محکمہ خوراک بلوچستان نے وزیر اعلی کا حکم ہوا میں ا ڑا دیا، گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ خوراک نے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی گندم کی خریداری کے حکم کو ہوا میں ا ڑا دیا ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں ہو سکی وزیر اعلی نے رواں ماہ چار مئی کو گندم کی خرید ا ر ی کے احکامات دیئے تھے بلوچستان کے محکمہ خوراک کووزیراعلی میرسرفرازبگٹی نے رواں ماہ کی چارتاریخ کوگندم کی خریداری کےاحکامات دیئے تھے لیکن محکمہ خوراک ابھی تک گندم کی خریداری شروع نہیں کرسکاپراجیکٹ ڈائریکٹرتاج حریفال ا اپنی ٹیم کے ہمراہ نصیرآبادمیں موجودہیں لیکن تاحال گندم کی خر یداری کاعمل شروع نہیں ہوسکا کیونکہ زمینداروں اورمحکمہ خوراک کےدرمیان بارداناکی تقسیم ہی معمہ بنی ہوئی ہے محکمہ خوراک تین بارگندم کی خریداری کااعلان کرنے کے باوجودخریداری میں ناکام ہے
محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سوموار 27تاریخ سے گندم کی خریداری شروع ہوجائےگی گندم کی خریداری میں تاخیربارداناکی عدم دستیابی کے باعث ہوئی اب تین لاکھ بیگز پہنچ گئے ہیں اس لئے اب گندم کی خریداری کا عمل شروع ہوجائے گا جسے جون میں پورا کر لیاجائے گا ذرائع دوسری جانب زمیندار صورتحال پر سراپا احتجاج ہیں انکا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک حکام کی مبینہ نااہلی کے باعث کسانوں کی گندم پڑی ہوئی خراب ہو رہی ہے انکا بہت نقصان ہو رہا ہے لیکن اسکا ازالہ کرنے والا کوئی نہیں ہے