ضیا لنجار کے مطابق سیف سٹی منصوبہ کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں کراچی کو مکمل کور کرنے کی کوشش کی جائے گی . صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ کرائم کی وارداتیں ہوں . ’سندھ میں امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، یہ نہیں کہتا کہ صورتحال مکمل بہتر ہے مگر صورتحال بہتر ضرور ہورہی ہے . ‘ انہوں نے کہاکہ وہ صوبے میں امن وامان کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں اور سندھ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ داخلہ سندھ نے روشنیوں کے شہر کراچی کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کے مطابق کراچی کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل ہوجائے گا، منصوبے کے لیے 3 ارب روپے کی خطیر رقم جاری کردی گئی ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے جرائم کی شرح میں بتدریج کمی اور خاتمے میں مدد ملے گی .
متعلقہ خبریں